کراچی : 25دسمبر کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے باعث پولیس کو ہائی الرٹ کردیا اورنگی میں پولیس کا مڈنائٹ آپریشن 40افراد کو حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق کرسمس کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے باعث پولیس کو ہائی الرٹ کردیا مسیحی آبادیوں ،گرجا گھروں کی سیکورٹی سخت کردی جبکہ اورنگی ا قبال مارکیٹ کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ/کومبنگ آپریشنضلع ویسٹ پولیس کے 60 افسران وجوان اور لیڈیز پولیس اہلکارون نے آپریشن میں حصہ لیا آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کیا گیا ہےگھر گھر تلاشی کے دوران افراد کو حراست میں لے لیا مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن اور تصدیق کی جارہی ہے ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق سرچ/کومبنگ آپریشن آنے والے مذہبی اور سیاسی تہوار/اجتماعات کے موقع پر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے کیا گیا

