ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قائد اعظم ٹرافی، بائیوسیکورببل میں موجودکرکٹرزکی ایس اوپیز کی خلاف ورزی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے بائیوسیکورببل میں موجود کھلاڑیوں نے ایس اوپیز کی دھجیاں بکھیردیں۔قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سپرہائی وے پرقائم ریسٹورنٹ میں افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ کرکٹرز مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتے رہے۔بائیوسیکورببل توڑنے والوں میں فخرزمان،ساجد خان، افتخاراحمد، عمران خان سینئر، آصف آفریدی اورصاحبزادہ فرحان شامل تھے۔ریسٹورنٹ میں موجود شہریوں کی جانب سے کرکٹرز کی ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلانے کے بعد انہیں الگ مقام پربٹھا دیا گیا۔پی سی بی نے کرکٹرز کی سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں