ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے بچوں کے لیے فخر کی بات ہے کہ وہ آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے بچوں کیلئے فخر کی بات ہے کہ وہ ایک آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہم اپنے عظیم رہنما قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش منا رہے ہیں، ہمارے بچوں کیلئے فخر کی بات ہے کہ وہ ایک آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم کی جدوجہد کے بغیر ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا، قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کی اہمیت کا احساس کیا۔

عمران خان نے کہا کہ جناح کی ایمانداری، محنت اور بڑے مقصد کیلئے لگن نے انہیں عظیم لیڈر بنایا، حکومت کرپشن سے پاک معاشرے، پسماندہ شہریوں کی مدد کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز پر قابو پانے کا واحد حل ایمان، اتحاد، تنظیم کے نظریات پر عمل پیرا ہونا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں