پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1011روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 576افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا440معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد67)فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں کم عمر 46ڈرائیوز،425ڈرائیور466,مسافراور 136پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ222ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت220متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 78حادثات میں 74متاثرین کے ساتھ دوسرے اور72فیصل آبادحادثات میں76متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے1027متاثرین میں842مرد اور185خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں193افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور574افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ260زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں852موٹر سائیکلز،118آٹو رکشے،109موٹر کاریں،46وین،9مسافربسیں33,ٹرک اور111دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

