ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا ، اسد عمر سیکرٹری جنرل مقرر

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) وزیراعظم عمران خان نے اپنی نے اپنی سیاسی جماعت تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد گزشتہ روز تحریک انصاف کا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کر دیا تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے جبکہ عمران خان نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ پرویز خٹک خیبر پختونخوا، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں