ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی مجلس ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اکرم طوفانی انتقال کر گئے

سرگودھا (صباح نیوز) عالمی مجلس ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمد اکرم طوفانی 98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ان کی نماز جنازہ آج 27دسمبر کو دن 11بجے مرکزی عید گاہ میں ادا کی جائیگی، عالمی مجلس ختم نبوت کے ضلعی صدر قاری عبدالوحید نے مولانا اکرم طوفانی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا، مولانا اکرم طوفانی نے گزشتہ روز قادیانیوں کیخلاف مظاہرے کی قیادت بھی کرنا تھی مگر عین اس وقت جب وہ گھر سے نکل رہے تھے اس وقت دل کا دورہ پڑا ، مولانا اکرم طوفانی کی وفات کے باعث قادنیوں کیخلاف مظاہرہ ملتوی کردیاگیا۔ دیگر شہروں سے علما کرام کی آمد کے باعث مرحوم مولانا اکرم طوفانی کی نماز جنازہ آج 27دسمبر سوموار دن 11 بجے مرکزی عید گاہ میں ادا کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں