English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریں گے، چیف کرکٹ آسٹریلیا

سڈنی:کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے کہا ہے کہ اومی کرون کے باعث صورت حال مشکل ہے ، اس کے باوجود پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے دورہ پاکستان سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم حال ہی میں تمام صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان گئی تھی۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہر لحاظ سے مکمل رابطے میں ہیں، پاکستان میں اومی کرون کی تشخیص کے باوجود آسٹریلیا کا دورہ شیڈول کے مطابق ہو گا۔

نک ہاکلے نے کہا کہ اومی کرون کے باعث صورت حال مشکل ہے تاہم دورہ پاکستان کے لیے پرعزم ہیں، جب تک حالات محفوظ ہیں تب تک آسٹریلیا پاکستان کا دورہ کرنے کےلیے پرعزم ہے۔۔۔۔۔۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم آئندہ برس مارچ میں 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے