English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان انٹر کلب چمپئن شپ کا پہلا مرحلہ مکمل 700میچز کھیلے گئے

گوادر (رپورٹ: حنیف حسین) بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی پاکستان کرکٹ بورڈکے زیر انتظام بلوچستان انٹر کلب چمپئن شپ 20 اکتوبر 2021 کو 13 ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں شروع ہوا اور یکم جنوری 2022 کواختتام ہوا۔ ٹورنامنٹ کے فوکل پرسن اور آرگنائزر بورڈ کے ممبر منور خان ترین تھے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں 700 میچز کھیلے گئے ،مجموعی طور پر 512 کلبز نے شرکت کی- ٹورنامنٹ میں براہ راست 6 ہزارکھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ مجموعی طور پر 15300 رجسٹرڈ ممبرز ٹورنامنٹ کا حصہ رہے۔ 600 کے قریب انڈر 18 عمر کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی جنہیں سیکھنے کا بھرپور موقع ملا۔200 کے قریب میچ افیشلز اور گرائونڈ اسٹاف نے خدمات سرانجام دیں۔ جبکہ 13 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے کوچز نے میچز کی نگرانی کی۔ ٹورنامنٹ تمام ڈسٹرکٹ میں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ارگنائزنگ کمیٹیوں کے زیر نگرانی ہوا۔ بورڈ ممبرز مسلسل نگرانی کرتے رہے۔ سب سے ذیادہ میچز کوئٹہ اور لسبیلہ میں بل ترتیب 105 اور 76 ہوئے۔ بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر خان جمالی چیف ایگزیکٹو افیسر سلیم انور کاسی .ممبرز عرفان احمد اعوان ،مراد اسماعیل ،شاہ دوست دشتی ، سید فرید اغا، ظفراللہ جدگال ، مس نرگس اور ٹورنامنٹ آرگنائز وبورڈ ممبر منور خان ترین تمام سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن آرگنائزنگ کمیٹیوں، میچ آفیشلز ،گرائونڈ اسٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر کی حیثیت سے بورڈ کے تمام اراکین خاص کر سید فرید آغا، ظفراللہ جدگال ، چیئرمین قیصر جمالی ،چیف ایگزیکٹو افیسر کاسی منیجر بگٹی اسٹیڈیم منصور خان کرک ایچ کے کے ایڈمن زین العابدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور تمام کرکٹ ارگنائزنگ کمیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انشاء اللہ ہم سب ملکر کرکٹ کی مزید بہتری کے لیے کام کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے