ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مالی کی سیاسی جماعتوں نے بحالی جمہوریت کا منصوبہ مسترد کر دیا

 مالی کی بڑی سیاسی جماعتو‌ں کے اتحاد نے ملکی فوج کا وہ منصوبہ مسترد کر دیا ہے، جس کے مطابق ملک میں پانچ سال کے اندر اندر جمہوریت بحال کر دی جائے گی۔

ان دس سیاسی جماعتوں کے مطابق، فوج کی طرف سے پانچ سال میں جمہوریت کی بحالی کا منصوبہ اپنی طوالت کے باعث نامناسب اور ناقابل قبول ہے۔

 واضح رہے کہ فوجی حکام نے یہ منصوبہ گزشتہ ہفتے کے روز مغربی افریقی ممالک کے بلاک ایکوواس کی قیادت کو پیش کیا تھا۔

اس منصوبے پر بحث کے لیے ایکوواس کی رکن ریاستوں کا ایک اجلاس اتوار نو جنوری کو ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں