کوئٹہ: بلوچستان میں برفباری اور شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں سے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 2 روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سلسلہ جمعے تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں سے کئی علاقوں میں مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
بارشوں اور برفباری سے لوگ پہلے ہی مشکلات کا شکار تھے جب کہ رہی سہی کسر ٹھٹھرتی ٹھنڈ نے پوری کردی جس نے لوگوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
گوادر
بارش سے دیواریں گرنے کی اطلاع
اللہ ہر غریب و مجبور انسان کی غائبانہ مدد فرما اور اہل بلوچستان پہ رحمت کی بارش برسا آمین 😭 pic.twitter.com/yBvVq8fSvO— Syed umar agha (@UmarAgha15) January 4, 2022
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مکران کے علاقے بل نگر میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا نوٹس لیتے ہوئے پی ڈی ایم اے کو فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔
بلوچستان تربت دشت میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال pic.twitter.com/HtnwB6y7Wm
— RegionalTelegraph (@RegnlTelegraph) January 4, 2022
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر علاقے میں امدادی کاروائیوں کا آغا کر دیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر نے کہا ہے کہ متاثرین کے لئے کپڑے،خیمے،ادویات،اور کھانے کی اشیا بھجوا دی گئیں ہیں،متاثرہ علاقے میں ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دیں گئیں ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، بارشوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں مشینری کی موجودگی اور عملے کی تعیناتی مکمل کر لی گئی ہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔
