English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قازقستان شدید بد امنی کا شکار،تمام قوتوں کو چوکنا رہنے کا حکم

القمر

گزشتہ تین دنوں سے شدید بدامنی کے شکار جمہوریہ قازقستان میں آج  صبح پولیس اور حکومت مخالف مظاہرین کے مابین ہلاکت خیز تصادم ہوا۔

یہ جھڑپیں ملک کے سب سے بڑے شہر الماتی میں ہوئیں۔

قبل ازیں ملکی صدر توکائیف نے اس امر کی تصدیق بھی کر دی تھی کہ مظاہرین نے الماتی کے ہوائی اڈے پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد انہوں نے تمام قوتوں کو چوکنا رہنے کا حکم دیا تھا۔

پولیس کے مطابق پرتشدد مظاہرین نے پولیس کے کئی دفاتر پر دھاوا بول دیا تھا، جسے طاقت کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔

خبر کے مطابق، اس موقع پر فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں تاہم یہ واضح نہیں کہ اس بدامنی میں کتنے مظاہرین ہلاک یا زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے