
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق لیاری میں فروغ اسپورٹس خصوصاً فٹبال کھیل کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے لیاری کے مختلف گراؤنڈ کو بین الاقوامی طرز پر از سر نو تعمیرات کا کام شروع ہوچکا جس کیلئے صو بائی وزیر کھیل ارباب لطف اللہ اور پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر خلیل ہوت کی دلچسپی قابل قدر ہیں اور گذشتہ دنوں صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ صاحب ، ایڈ مینسٹر یٹرکراچی مرتضی وہاب ،کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری ، محسن فٹبال ناصر کریم بلوچ ،سالار ساؤتھ سر جمیل ہوت ،حاجی عبدالمجید ، اختر بروہی ،ملا نعیم اور دیگر مقامی رہنماؤں نے ککری گراؤنڈ میں تعمیر نو کے سلسلے میں افتتاحی تقریب کیساتھ اس ویژن کی شروعات کردی اور مورخہ 7جنوری 2022 کو ایک بار پھر اسپورٹس منسٹری کے سیکریٹری اور مانچسٹر یو نائٹیڈ کے سابق فٹبالر Mikael Silvestre کا لیاری کا دورہ شاندار استقبال کیا گیا اور لیاری کے نوجوان بچوں کے ساتھ فٹبال بھی کھیلا اور دیگر ذمہ داران نے لیاری جنرل فٹبال اسٹیڈیم کو بھی بین الا قوامی طرز کے فٹبال گراؤنڈ میں تبدیل کرکے لیاری کے لو گوں کو ایک اور تحفہ دیا جائیگا۔
