ویلنگٹن(جسارت نیوز) سپر سمیش ٹی 20 میں ویلنگٹن نے سینٹرل ڈسٹرکٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے ہرا دیا، گزشتہ روز نیو پلے مائوتھ میں کھیلے گئے لیگ کے 21 ویں میچ میں سینٹرل ڈسٹرکٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر227رنز بنائے۔ جوش کلارکسن نے 38 گیندوں پر 76 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ بین سیئرز نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ویلنگٹن نے مطلوبہ ہدف کپتان مائیکل بریسویل کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 19.5 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مائیکل بریسویل نے 65 گیندوں پر 141 رنز بنائے جس میں 11 فلک شگاف چھکے شامل تھے۔ انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔
