English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چترال لواری ٹنل اور دیر روڈ پر برفباری‘ گاڑیاں پھنس گئیں

القمر

 

چترال (صباح نیوز) چترال لواری ٹنل اور دیر روڈ پر بھی شدید برفباری کے باعث مسافر اور سیاحوں کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں‘ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارش اور برفباری کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا‘ برفباری کی وجہ سے چترال لواری ٹنل اور دیر روڈ پر بھی گاڑیاں پھنس گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشینری کی مدد سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے تاہم گاڑیوں میں بیٹھے بچوں اور خواتین کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔ چترال پولیس نے خراب موسم اور شدید برفباری کے پیش نظر سیاحوں کو چترال کی طرف سفر کرنے سے منع کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے