English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں برقعہ پہننے کا حکم جاری کر دیا گیا

القمر

افغان دارالحکومت میں طالبان نے بازاروں اور عوامی مقامات پر سیاہ یا روایتی برقع اوڑھنے کا حکم دینے والے  پوسٹرز جگہ جگہ آویزاں کردیے ہیں۔

پوسٹرزمیں دو خواتین کی شہبیہ دکھائی دے رہی ہے جو چہرہ ڈھانپنے والے سیاہ اور روایتی برقع پہنے ہوئے ہیں۔

پوسٹر میں واضح کیا گیا ہے کہ خواتین کا مکمل طور پر پردہ کرنا اسلامی احکامات کے مطابق ہے جس کی پاسداری کرنا ہر بالغ عورت پر لازمی ہے۔

نیکی کے حکم اور برائی کی روک تھام  امورکی وزارت کے ترجمان صادق عاکف مہاجر نے کہا ہے کہ ان پوسٹرز کا مطلب کسی کو سزا کی تنبیہ نہیں بلکہ شرعی قانون پر عمل کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

کابل میں گزشتہ دور حکومت میں خواتین نے بال ڈھانپنے والے حجاب تو استعمال کرنے لگی تھیں تاہم چہرہ ڈھانپنے والے برقع کا استعمال نہایت کم ہوگیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے