ٹنڈومحمد خان (نمائندہ جسارت) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری ، 5 ملزمان گرفتار ، 1970 گرام افیم ، 950 مین پوریاں ، 60 لیٹر دیسی شراب برآمد ، مقدما ت درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عا بد بلوچ کی ہدایت پر ضلع ٹنڈومحمدخان کے مختلف تھانوں کی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او نے دوران گشت گاؤں بہورو کولہی پر کارروائی کرتے ہوئے ایک چرس فروش ملزم رستم کمبھار کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1970 گرام افیم برآمد کر کے سٹی پولیس اسٹیشن میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، مویاپولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے دوران گشت درگاہ سخی عثمان شاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پڑی سپلائر فیض محمد ابڑو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 950 مین پوریاں برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے دوران گشت گاؤں گھرام وسان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شراب فروش ملزم عمران زؤر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، پولیس اسٹیشن ٹنڈو غلام حیدر کے ایس ایچ او نے دوران گشت کہوسا ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیا ت فروش حاجی ڈونگڑو کو گرفتار کر کے جس کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، پولیس اسٹیشن بلڑی شاہ کریم کے ایس ایچ او نے دوران گشت کینچی موری پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم ممتاز عرف مولائی کو گرفتار کرکے ، اس کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی ، ملزم کیخلاف پولیس اسٹیشن بلڑی شاہ کریم میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
