حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے مری میں پیش آنے والے حادثے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مری کا واقعہ حکومت کی ناہلی اور نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے برفباری معمول کے مطابق ہوئی ہے انتظامات نہ ہونے کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، حادثے میں شرمسار ہونے کے بجائے حکومتی وزرا فخر کررہے ہیں کہ بڑی تعداد میں سیاح پہنچے جس کے باعث گاڑیاں پھنسی اورسیاحوں کی تعداد زیادہ ہونے پر فخر کے بجائے حکومت ان کی زندگیوں کا تحفظ نہ کرنے پر اپنی نااہلی تسلیم کرے۔ انہوںنے
کہاکہ موجودہ حکومت میں صرف مری کے سیاح ہی نہیں پورے ملک کے عوام غیر محفوظ ہیں ۔
