ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی کی دھمکی پر مودی سرکار کی خاموشی کا عالمی برادری نوٹس لے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ انتہا پسند ہندو رہنما کے 20 کروڑ مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی دینے پر مودی سرکار کی خاموشی کا نوٹس لے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ ہندوتوا شدت پسندوں کے ایک اجتماع میں بھارت میں اقلیتوں خصوصاً 20 کروڑ مسلمانوں کے قتلِ عام کیلئے دھمکیاں دی گئی، جس پر تاحال مودی سرکار نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مودی سرکار کی قتل عام کی دھمکیوں پر مسلسل خاموشی اس سوال کو جنم دیتی ہے کہ آیا بی جے پی کی حکومت قتل عام کی دھمکیوں کی حمایت کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وقت کی نزاکت کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور کارروائی کرے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مودی سرکار کے شدت پسندانہ نظریے کے سائے میں ہندوتوا جتھے پوری ڈھٹائی اور آزادی سے بھارت میں تمام مذہبی اقلیتوں پر حملہ آور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے یہ شدت پسندانہ عزائم ہمارے علاقائی امن کیلئے ایک جیتا جاگتا اورحقیقی خطرہ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں