ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلینڈ کی ٹیم کے وکٹ کیپر انگوٹھے کی ہڈی ٹوٹنے کے بعد سیریز سے باہر

سڈنی:ایشز ٹیسٹ میں حصہ لینے والے انگلینڈ کی ٹیم کے وکٹ کیپر جوز بٹلر انگوٹھے کی ہڈی ٹوٹنے کے بعد سیریز سے باہر ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلش ٹیم کے وکٹ کیپر کو انگوٹھے کی انجری کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ،ان کی جگہ جونی برسیٹو یا بلنگ کو اسکواڈ میں مشروط طور پر شامل کیا جائےگا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بٹلر انجری کے باعث پانچویں ٹیسٹ میں دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ وہ علاج کےلئے گھر روانہ ہورہے ہیں۔انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے بٹلر کی انجری کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں مستقبل میں کھیلنے کے لیے بہت زیادہ خیال رکھنا ہوگا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق جونی بیرسٹو پانچویں ٹیسٹ کا اسکواڈ جوائن کرنے کےلئے جمعے کو ہوبارٹ سے اڑان بھریں گے، اگر ان کی انجری بہتر ہوئی تو انہیں کھلایا جائے گا ورنہ بلنگز کو متبادل کھلاڑی کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں