English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوزی لینڈ کے اسپنر ‘اعجاز پٹیل’ آئی سی سی پلیئر آف دا منتھ قرار

القمر

دبئی(جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل آئی سی سی پلیئر آف دا منتھ قرار دے دیئے گئے، اعجاز پٹیل نے دسمبر میں بھارت کے خلاف میچ میں 14 وکٹیں لی تھیں۔اعجاز پٹیل نے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، نیوزی لینڈ کے اسپنر اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بولر ہیں۔اعجاز پٹیل سے قبل جم لیکر اور انیل کمبلے کسی ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 10،10 وکٹیں لے چکے ہیں۔آئی سی سی کی طرف سے پلیئر آف دا منتھ کے لئے نامزدہ کردہ کھلاڑیوں میں بھارت کے ماینک اگروال اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک بھی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے