English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلایشی ٹیم کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں 126 رنز پر ڈھیر ، ٹرینٹ بولٹ کی 5 وکٹیں

القمر

کرائسٹ چرچ(جسارت نیوز):بنگلادیشی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 126 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی اور اسے 395 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ یاسر علی 55 اور نورالحسن 41 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی بنگلا دیشی بیٹر دہرا ہندسہ عبور نہ کر سکا، شادمان اسلام 7، محمد نعیم صفر، نجم الحسن شانتو 4 ، کپتان مومن الحق صفر، لٹن داس 8، شریف الاسلام 2، مہدی حسن میراز 5 اور تسکین احمد 2 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ ٹرینٹ بولڈ نے تباہ کن بولنگ کی اور 43 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ٹم سائودی نے3 اور کائل جمیسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 521 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ کپتان ٹام لیتھم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 252 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 34 چوکے شامل تھے۔ ڈیون کونوے نے بھی عمدہ بیٹنگ کی اور 109 رنز بنائے، بدقسمتی سے وہ رن آئوٹ ہو گئے۔ ٹام بلنڈل 57 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ روس ٹیلر 28 ، ڈیرل مچل 3 اور ہینری نکولس بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے