سری نگر(اے پی پی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میںپیر کو ضلع کولگام میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں اور پیر املٹری فورسزنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے حسین پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔فوجیوں نے آپریشن کے دوران کم از کم ایک مکان کو بھی تباہ کردیا اور علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا اورگھرگھر تلاشی لی، قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔
