مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے واٹر بورڈ کے 352 سینئر افسران کی ترقی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر سینئر افسران کی ترقیاں شفاف طریقے سے کرکے مینجمنٹ نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ہے، ان شاء اللہ آئندہ بھی ادارے کے افسران و ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین کراچی واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ، وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم اور بورڈ کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی کاوشوں سے واٹر بورڈ کے افسران کو انکا حق ملا ہے، انہوں نے کہا کہ پروموٹ ہونے کے ساتھ ساتھ افسران پر ذمے داریاں بھی بڑھ گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ شہر کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر 1 تا 16 گریڈ تک ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ ڈی۔پی۔سی ٹو کے تحت دیگر ملازمین کی ترقیاں 22 جنوری تک مکمل کی جائینگی، اس موقعے پر واٹر بورڈ کے سنیئر افسران ڈیپارٹمنٹل پروموشن ہونے پر ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کو سندھ کی ثقافت اجرک ٹوپی اور گلدستہ پیش کرکے شکریہ ادا کیا۔

