English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 پاک فضائیہ کی بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل

 اسلام  آباد:پاک فضائیہ کے طیاروں نے 13 پروازوں کے ذریعے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور خوراک کی ترسیل کی۔

  ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے C-130 طیاروں نے 131,887  پاؤنڈ سے زائد امدادی سامان جس میں راشن ، پینے کا پانی، ادویات، کمبل اور خیمے شامل ہیں ا?فت زدہ علاقے میں پہنچایا۔

پسنی میں پی اے ایف ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے زیر نگرانی  پی اے ایف میڈیکل کیمپ پہلے ہی سیلاب سے متاثرہ افراد کو چوبیس گھنٹے طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ مزید برآں، پی اے ایف ہیلی کاپٹرز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے