English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھیل کے �روغ سے ش�ر کو مثالی بنائیں گے، باصرزیدی

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تعلیم اور کھیل کے فروغ سے شہر کو مثالی بنائیں گے، یہ بات کراچی ریزیڈنسی کے روح رواں سیدباصر زیدی نے پی آئی ایچ اکیڈمی کراچی کو فرنیچر کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے شہریوں کے شعور کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلوں کے میدانوں کو ایک بار پھرآباد کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ ہم دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ قومی کھیل ہاکی کی بحالی وترویج کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی اور کراچی ریذیڈنسی کے اشتراک سے سمن آباد خان گرائونڈ پر پیآئی ایچ اکیڈمی کی نہ صرف توسیع کے لیے کام کریں گے بلکہ اہل علاقہ کو صحت مندسرگرمی کے شاندار مواقع فراہم ہوں گے۔اس اکیڈمی کے توسط سے اہل علاقہ کے ہر عمر کے افراد اپنے فٹنس لیول کو بہتر اور نوجوان بلامعاوضہ ہاکی کی تربیت اور اس کے سامان سے استفادہ کرسکیں گے ۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے بانی واعزازی سیکریٹری جنرل پروفیسر راو،جاوید اقبال نے اس موقع پر کراچی ریزنڈنسی کے روح رواں سید باصر زیدی اور ان کے رفقاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ وہ قومی کھیل ہاکی کے کام کرنے والے ہرفرد وادارے کے لیے بانہیں کھلی رکھتے ہیں۔ یہ ایک قومی خدمت ہے جس میں ہم سب کو حصہ لینا چاہیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے