English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اب بھی سستا ملک ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلا س کی صدارت کررہے ہیں

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اب بھی سستا ملک ہے، مہنگائی عالمی مسئلہ ہے، اس کی وجہ سے ساری دنیا تکلیف میں ہے،منی بجٹ کا عام آدمی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے14ویں انٹرنیشنل چیمبرز کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ طاقت کی حکمرانی چاہتے ہیں لیکن وزیراعظم بننا کوئی بڑی بات نہیں بلکہ عظیم معاشرہ بنانا اہم ہے، وزیراعظم بننا میرا خواب نہیں تھا، وزیراعظم بن کر پاکستان کو عظیم ملک بنانا میرا خواب ہے،یہ ہمیں نااہل کہتے ہیں، ہماری حکومت نے قوم کو تمام بحرانوں سے بچا لیا،گزشتہ 3سال میں بہت سے مسائل سامنے آئے لیکن ہم مایوس نہیں ہوئے، قانون کی بالادستی کی جنگ کو جہاد سمجھتا ہوں،یہ جنگ صرف مجھے نہیں بلکہ سب کولڑنی ہے، مافیاز نہیں چاہتے کہ ملک میں قانون کی بالادستی ہو۔عمران خان نے کہا کہ پیاز ٹماٹر بیچ کر ملک خوشحال نہیں ہوسکتا، برآمدات بڑھانا ہوں گی، نہیں بڑھائیں تو آئی ایم ایف میں پھنس جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمدات اور ٹیکس وصولی ملک کے مستقبل کے لیے ضروری ہے،ٹیکس وصولی پاکستان میں دنیا کے مقابلے میں سب سے کم ہے، ہمارے ہاں ٹیکس کلچر نہیں ہے، ٹیکس کلچر بنانے کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ کمپنیوں کو 930ارب روپے کا منافع ہوا، 10 سال میں سب سے زیادہ نجی شعبے کی اپ ٹیک 1100 ارب روپے ہوئی۔ وزیراعظم کے مطابق افغانستان کا چیلنج آیا تو ایک خوف پیدا ہوگیا، خوف کی وجہ سے لوگوں نے ڈالر خریدنا شروع کردیے جس سے ڈالر اوپر گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ 32ارب ڈالر رہیں، میں نے کہا تھا کہ 8ہزار ارب روپے ٹیکس اکھٹا کروں گا، ہم نے 6 ہزار ارب ٹیکس اکھٹا کیا۔انہوں نے کہا کہ جب تک صنعت ترقی نہیں کرتی اس وقت تک ملک خوشحال نہیں ہوتا، مدینے کی ریاست دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب ہے،۔عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ملا تھا، رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن کی وجہ سے دیر ہوئی، کچھ لوگوں کو فائدہ دینے کے لیے منصوبے کی الائنمنٹ بدلی گئی، زمینیں لیز کرکے سستے داموں انڈسٹری کو دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے