English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کندھکوٹ,کھاد کی قلت برقرار، آباد گاروں کو پریشانی کا سامنا

القمر

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ زرعی کھاد کیلیے آبادگار سخت پریشان سیکڑوں کی تعداد میں ضلع کمپلیکس کے سامنے گھنٹوں کھڑے رہے پر کھاد کے بغیر کئی آبادگار واپس لوٹ گئے انتظامیہ من پسندافراد کو دینے میں مصروف رہی۔ ایس ٹی پی کی جانب سے کھاد کے معاملے پر ضلع انتظامیہ کیخلاف عدالتوں میں جانا اور بھرپور احتجاج کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ میں کھاد کی قلت اور سرکاری رقم پر کھاد نہ ملنے کی وجہ سے آبادگار سخت پریشان ،پکڑے گئے چار ٹرالر سرکاری رقم پر فروخت کرنے کے بجائے ضلع انتظامیہ ڈی سی، اے سی من پسند، بااثر، سیاسی اثر پر اور ڈیلروں کو دے دیے غریب مسکین آبادگار کھاد لینے کیلیے گھنٹوں ضلع کمپلیکس میں انتظار کرتے رہے پر بغیر کھاد لیے واپس چلے گئے۔ اس حوالے سے ایس ٹی پی ضلع کا اجلاس سندھ ہائوس پر اکرم باجکانی کی زیر صدارت ہوا جس میں قمرالدین سہریانی، جیون خان، اویس کھوسو، خادم ملک، زابر خان، مشتاق خان ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد ضلعی صدر اکرم باجکانی نے پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کھاد کا بلیک پر فروخت ہونا اورکھاد کی قلت کے ذمے دار ڈی سی، اے سی اور ضلع انتظامیہ ہے گزشتہ روز چار ٹرالر پکڑے گئے جو ضلع کمپلیکس میں رکھوائے تھے جو انتظامیہ غریب مسکین آبادگاروں کو دینے کے بجائے سیاسی اثر، من پسند، بااثر اور بیوپاریوں کو دیے گئے فی پیکٹ پر انتظامیہ نے چار سو روپے مقرر کیے ہیں یہاں کے آبادگاروں کو لوٹا جا رہا ہے ضلع انتظامیہ کی آبادگاروں سے زیادتیوں کیخلاف آج سے ضلع کے تحصیل ہیڈ کوارٹر میں علامتی بھوک ہڑتال کریں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں تین روز تک احتجاج کریں گے اور ڈی سی، اے سی کیخلاف ڈسٹرکٹ کورٹ لاڑکانہ ہائی کورٹ میں پٹیشن درج کروائی جائے گی ۔ہاریوں، آبادگاروں سے انصاف ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے