ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکہ مکرمہ : خود کار مشینوں سے آب زم زم کی بوتلیں تقسیم

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد الحرام میں کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے خود کار مشینوں کے ذریعے آب زم زم کی بوتلوں کی تقسیم شروع ہوگئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارکنان اور زائرین وائرس لگنے سے محفوظ رہیں گے۔ مکہ مکرمہ کی انتظامیہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کر رہی ہے اور روبوٹ کے ذریعے آب زم زم کی تقسیم کا اقدام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ یہ روبوٹ 10 منٹ میں ایک چکر پورا کرتا ہے اور اس دوران 30 بوتلیں زائرین کی خدمت میں پیش کر دیتا ہے۔ جدید روبوٹ 8 گھنٹے کی مسلسل ڈیوٹی دیتا ہے اور آب زم زم کی بوتل لینے کے لیے 20 سیکنڈ انتظار کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں