English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرائن پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ، روس کی یقین دہانی

القمر

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) جنیوا میں روس اور امریکا کے مابین یوکرائن کے تنازع پر ہونے والے مذاکرات میں دونوں ممالک نے یوکرائنی تنازع پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہاکہ ہم نے واشنگٹن پر واضح کردیا ہے کہ یوکرائن پر حملہ کرنے کا نہ تو کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی کوئی ارادہ۔انہوں نے کہا کہ فوجیوں کی تربیت کے حوالے سے جو اقدامات کیے جا رہے ہیں وہ ہمارے اپنے علاقے کے اندر ہیں اوراس سلسلے میں صورت حال بگڑنے کے حوالے سے خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکا مغرب کے ساتھ ماسکو کے تصادم کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خطرات کونظر انداز نہ کرے۔ ادھر امریکی معاون وزیر خارجہ وینڈی شرمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے روسی ہم منصب نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کے ساتھ میزائلوں اور فوجی مشقوں سے متعلق بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کرنے کے لیے باہمی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں ماسکو پر واضح کردیا کہ یوکرائن پر کسی بھی جارحیت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ شرمین نے سرگئی ریابکوف کے ساتھ جنیوا میں بات چیت کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا ،جن میں مشترکہ سلامتی سے وابستہ امور شامل ہیں۔ بات چیت صاف اور واضح انداز میں ہوئی۔ اس کا مقصد ایک دوسرے کی سیکورٹی کے حوالے سے تشویش کوبہتر طور پر سمجھنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے