اسلام آباد: مبینہ زیادتی کیس میں قومی کرکٹر یاسرشاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کا مبینہ زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں جس کے بعد کرکٹر کا نام ایف آئی آر سے خارج کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کی ضمنی رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کے بیان کے بعد یاسرشاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کیا گیا، متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ ایف آئی آر میں یاسرشاہ کا نام غلط بیانی کے باعث شامل ہوا، یاسرشاہ کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر میں خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ یاسرشاہ کے دوست فرحان نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی، اور ویڈیو بھی بنائی، مقدمہ کے مطابق فرحان اور یاسر شاہ نے دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردوں گا اور جان سے بھی مار دوں گا، یاسرشاہ نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹر ہے شکایت کی صورت میں مقدمے میں پھنسا دے گا۔

