English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عثمان مرزا، شاہ رخ جتوئی اور جی ٹی روڈ زیادتی کیس ہمارے نظام انصاف کیلئے چیلنج ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عثمان مرزا، شاہ رخ جتوئی اور جی ٹی روڈ زیادتی کیس ہمارے نظام انصاف کے لئے چیلنج ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عثمان مرزا، شاہ رخ جتوئی اور جی ٹی روڈ زیادتی کیس ہمارے نظام انصاف کے لئے چیلنج ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ کیس روزانہ کی بنیاد پر کیوں نہیں چل رہے، ان کو عمومی مقدموں کے طور پر کیوں لیا جارہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پراسیکیوشن اورعدالت اپنی ذمہ داری نبھائیں، ان کیسز کومنطقی انجام تک پہنچانا ریاست کا فرض ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے