English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جسٹس عمر عطا بندیال 2فروری کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے،سمری تیار

وزارت قانون نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس عمرعطا بندیال کی بطورچیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیارکرلی۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری وزارت قانون وانصاف نے سمری منظوری کے لیے ایوان صدر ارسال کردی ہے جس کے تحت صدر مملکت عارف علوی جسٹس عمرعطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیں گے۔

جسکے بعد صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نوٹی فکیشن جاری کرےگی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائر ہوجائیں گے جس کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو بطور چیف جسٹس اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے