پنجاب میں گاڑیوں کی انسپیکشن فیس میں 10 فیصد اضافے کی تیاریاں کر لی گئیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے سمری منظوری کے لئے ایوان وزیر اعلی کو ارسال کردی۔ پنجاب حکومت نے لاہور میں فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی پبلک اور گڈ زٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کررکھی ہے دوسری طرف اب گاڑیوں کی انسپیکشن پر سالانہ 10 فیصد رقم میں اضافہ کی سفارشات حکومت کو پیش کی گئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے گاڑیوں انسپیکشن کے لیے مقرر کردہ فیس میں 10 فیصد اضافے کے اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے قانون سے باقاعدہ رائے مانگ لی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پر عمل کر کے کابینہ کی منظوری کے بعد شہریوں سے گاڑیوں کی انسپیکشن فیس 10 فیصد اضافے کے ساتھ وصول کی جائے گی ۔ مسافر گاڑیاں، رکشہ ،موٹو کیب ،بسوںاور دیگر ٹرانسپورٹ پر اضافی فیس لاگو ہوگی ۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق یہ فیس ہر سال بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا لیکن اب پنجاب حکومت کی اس پر منظوری مشروط ہے۔

