English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین نے سرمائی کھیلوں میں 30 کروڑ لوگوں کو شامل کرنے کا ہدف حاصل کرلیا، سروے

چین کا سرمائی کھیلوں میں 30 کروڑ لوگوں کو شامل کرنے کا عزم پہلے ہی حقیقت بن گیا ہے۔چین کے قومی ادارہ شماریات کے بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق، 2015 میں بیجنگ کی سرمائی اولمپکس 2022 کے انعقاد کے لیے کامیاب بولی کے بعد سے اب تک 34کروڑ60لاکھ سے زیادہ چینی شہریوں نے سرمائی کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

سرمائی کھیل نوجوانوں میں زیادہ مقبول نظر آئے، کیونکہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل 8کروڑ20لاکھ افراد کی عمر18 سے 30 سال کے درمیان ہے جو کل آبادی کا 37.27 فیصد ہیں۔34کروڑ60لاکھ افراد میں سے 14کروڑ30لاکھ کا تعلق ملک کے مشرقی علاقوں سے، 5کروڑ10لاکھ کا شمال مشرقی، 8کروڑ40لاکھ کا مغربی اور 6کروڑ80لاکھ کا تعلق ملک کے وسطی حصوں سے ہے۔بیجنگ اولمپکس 2022 کی بدولت، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے ساتھ ساتھ مغربی سنکیانگ اور تبت کے خود اختیارعلاقوں میں بھی سرمائی کھیلیں مقبول ہوگئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے