ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہد آفریدی کاقومی ہائی پرفارمنس سینٹر کادورہ

لاہور(جسارت نیوز)کرکٹر شاہد خان آفریدی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ گئے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹر شاہد آفریدی لاہور پہہنچ گئے جبکہ اس موقع پر انہوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا بھی دورہ کیا جس دوران ان کی پرانی یادیں تازہ ہوگئیں۔شاہد آفریدی عرصہ دراز کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی آکر مسرور ہوئے جبکہ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے)کو اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا نام دیا جاچکا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ این سی اے کا دورہ کرکے پرانی یادیں تازہ ہو گئی ہیں، این سی اے میں عرصہ دراز کے بعد آیا ہوں، یادگار لمحات زہن میں آگئے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی سہولیات پورے پاکستان میں ہونی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں