English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دورہ پاکستان کی ابھی تصدیق نہیں کرسکتا،مچل اسٹارک

القمر

سڈنی (آئی این پی)آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے دورہ پاکستان کے لیے آسٹریلین اسکواڈ کا حصہ ہونے کی تصدیق کرنے سے انکار کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کو گزشتہ ماہ پاکستان کے دورے کے بارے میں آگاہ کیا۔ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن سکیورٹی کی یقین دہانی کے باوجود ہر کھلاڑی سے پاکستان کا سفر کرنے کی توقع نہیں کر رہا ۔دریں اثنا کینگرو پیسر مچل اسٹارک سے 5ویں ایشز ٹیسٹ سے قبل 1998 کے بعد آسٹریلیا کے پہلے دورہ پاکستان کے لیے دستیابی کے بارے میں پوچھا گیا تو 31 سالہ پیسر نے کوئی جواب نہیں دیا۔ سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے حوالے سے مچل اسٹارک نے کہا کہ ہمیں کچھ دن قبل آنے والے دورے کے بارے میں تھوڑی سی بریفنگ دی گئی تھی، یہ تمام کھلاڑیوں کو ان معلومات پر فیصلہ کرنے کا وقت دیتا ، ظاہر ہے کہ ہمارے پاس اس ہفتے کھیلنے اور پرفارم کرنے کے لیے ایک ٹیسٹ میچ ہے اور پھر ہم آگے بڑھیں گے کہ آگے کیا ہوتا ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے