English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارکان عوام دشمن بجٹ کا حصہ نہیں بننا چاہتے، مریم اورنگزیب

القمر

اسلام آباد ( آن لائن) ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی اجلاس کا کورم پورا نہ ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ارکان عوام دشمن بجٹ کا حصہ نہیں بننا چاہتے، حکومت نے 4برسوں میں مہنگائی اور بے روز گاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب عوام مہنگائی کی چکی میں پسے گی تو انکا اپنا کورم پورا نہیں ہوگا، ان کے اپنے اراکین اس عوام دشمن بجٹ کا حصہ بننا نہیں چاہتے، اپوزیشن تقرریں کررہی ہے اور انکی فرنٹ لائن خالی
ہیں، جو وزیر اٹھتا ہے گالی دینے اور تنقید اور الزام دینے کے لیے اٹھتا ہے، 4برس ہوگئے آپ بتائیں کیا کیا ہے؟ مہنگائی بے روز گاری اور قرضوں میں اضافہ ہوگیا ہے ،پچھلی حکومت پر الزام دینے کے علاوہ کیا کیا؟مہنگائی کا طوفان لے آئے ہیں اس لئے اس بجٹ کا کوئی حصہ نہیں بننا چاہتا ،وہ جو کورم پورا نہیں کرسکتے وہ بجٹ کیا پاس کریں گے۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے