English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیز سیریز کا آخری  ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا 

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری  ٹیسٹ میچ کل جمعہ14 جنوری سے بیلریو اوول، ہوبارٹ میں شروع ہو گا،میزبان ٹیم آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ 14 سے 18 جنوری تک ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ برسبین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 9 وکٹوں، ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 275 رنز جبکہ میلبورن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 14 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے