کراچی (سید وزیر علی قادری) بینک الحبیب کے 11ویں رشید ڈی حبیب میموریل قومی پروفیشنل گولف ٹورنامنٹ کا پہلا رائونڈ گزشتہ روز کراچی گالف کلب میں کھیلا گیا جس میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے 96 بہترین گالفرز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ کراچی گالف کلب کے وحید بلوچ لیڈر بورڈ پر67 5 انڈر پار کے ساتھ سرِفہرست رہے۔ انصر محمود اور حمزہ امین 68 انڈر 4 کے ساتھ وحید بلوچ کا تعاقب کر رہے ہیں۔ کھیل کے علی الصبح آغاز سے اختتام تک موسم خوشگوار اور حدِ نگاہ واضح رہی۔ پاکستان کے قومی گولفر اور دفاعی چمپئن محمد شبیر آج 69 انڈر 3 کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ مین ٹورنامنٹ 72 ہول پر 16 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ کھیل کے دوران کووِڈ 19 کے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا گیا۔

