English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیسٹ اسکواڈ کا دورہ پاکستان یقینی ہے ، ٓٓآسٹریلوی کپتان

القمر

ہوبارٹ(جسارت نیوز)آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز اپنی ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پر امید ہیں۔ایک بیان میں آسٹریلوی کپتان نے کہا یقین ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان کا دورہ کرے گا اور دورے کے حوالے سے بہت کچھ ہونا ہے، اس حوالے سے بہت مثبت ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو کام کیے ہیں وہ شاندار ہیں، سب کچھ اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہے، اگر کچھ کھلاڑی نہ جانا چاہیں تو یہ ٹھیک ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے دورہ پاکستان کے لیے آسٹریلین اسکواڈ کا حصہ ہونے کی تصدیق کرنے سے انکار کردیاتھا۔کینگرو پیسر مچل اسٹارک سے 5ویں ایشز ٹیسٹ سے قبل 1998 کے بعد آسٹریلیا کے پہلے دورہ پاکستان کے لیے دستیابی کے بارے میں پوچھا گیا تو 31 سالہ پیسر نے کوئی جواب نہیں دیا۔ سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے حوالے سے مچل اسٹارک نے کہا کہ ہمیں کچھ دن قبل آنے والے دورے کے بارے میں تھوڑی سی بریفنگ دی گئی تھی، یہ تمام کھلاڑیوں کو ان معلومات پر فیصلہ کرنے کا وقت دیتا ، ظاہر ہے کہ ہمارے پاس اس ہفتے کھیلنے اور پرفارم کرنے کے لیے ایک ٹیسٹ میچ ہے اور پھر ہم آگے بڑھیں گے کہ آگے کیا ہوتا ۔آسٹریلیاکرکٹ ٹیم نے مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے