ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کی غلطی سے 2صہیونی اہلکار ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے کیمپ کے اندر فوجی اہل کار کے ہاتھوں غلطی سے 2فوجی افسران ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ خصوصی فورسز کے ایک یونٹ میں پیش آیا ۔رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوجی نے فلسطینی حملہ آور سمجھ کر غلطی سے دونوں افسران پر فائرنگ کر دی۔ اس سے قبل مقتول افسران نے انتباہی ہوائی فائرنگ کی تھی۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق وزیر دفاع بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ فوج غلطی سے واقع ہونے والی 2افسران کی ہلاکت کی جامع تحقیقات کر رہی ہے۔اسرائیلی فوج کے سربراہ نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ادھر خبررساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے واقعہ فرینڈلی فائرنگ قرار دیا اور کہا کہ وادی اردن میں اوز بریگیڈ کا ایلیٹ کمانڈو ایگوز یونٹ ملوث ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ افسران کی غلط شناخت ہوئی تھی جس کے باعث واقعہ پیش آیا۔ ترجمان نے تربیتی مشقوں کی خبروں کی تردید کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں