ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومتی ارکان اسمبلی عشائیے سے غیر حاضر، کیا سیاسی پنچھی اڑان بھرنے کی تیاری کررہے ہیں ؟

منی بجٹ کی منظوری کے سلسلے میں قومی اسمبلی اجلاس سے قبل کے پی کے اور پنجاب حکومت نے اپنے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا تھا جسکے حوالے سے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عشائیے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد اراکین قومی اسمبلی شریک نہیں ہوئے۔ عشائیے کے موقع پرپارٹی اراکین قومی اسمبلی کی حاضری لگائی گئی، عشائیے میں نہ آنے والے پارٹی ارکان اسمبلی کی فہرست تیار کی گئی جو وزیراعظم کو بھجوا دی گئی۔

وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کی جانب سے بھی گزشتہ شب ارکان قومی اسمبلی کو علیحدہ عشائیہ دیا گیا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عشائیے میں بھی پانچ سے چھ ارکان قومی اسمبلی شریک نہیں ہوئے جن میں پرویز خٹک بھی شامل تھے۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز جب پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم جانے لگے تو میڈیا نے ان سے سوال کیا کہ آپ کےقریبی ساتھی آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

صحافی کے سوال پر وزیراعظم عمران خان خاموش رہے البتہ ان کا دفاع کرتے ہوئے انکے ساتھ موجود وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پلٹ کر صحافی سے ہی پوچھ لیا کہ کون سے ساتھی؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں