English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرسید یونیورسٹی کاکھیلوں میں کردار اہم ہے ، سیکرٹری اسپورٹس

سرسید یونیورسٹی اسپورٹس گالا کے موقع پر مہمان خصوصی اخترعنایت بھرگڑی کو سوینئر پیش کیاجارہاہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے زیراہتمام اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقدہ تیسرے ایس ایس بی – ایس ایس یو ای ٹی اسپورٹس گالا کا آغاز ہوگیا،اسپورٹس گالا میں بوائز کے14 ڈیپارٹمنٹ 12 گیمز میں اور گرلز کی 12 ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں 9 گیمز میں حصہ لے رہی ہیں۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حکومت سندھ اختر عنایت بھرگڑی نے اسپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔مہمان خصوصی نے طالب علموں سے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ صیحتمندانہ سر گرمیوں میں حصہ لینا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کے سر سید یونیورسٹی کا تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے اہم کردار ہے۔ انہوں نے سر سید یونیورسٹی کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔وائس چانسلر سر سید یونیورسٹی ولی الدین نے کہا صحتمندانہ سرگرمیاں سر سید یونیورسٹی کے نصاب کا حصہ ہیں اور سر سید یونیورسٹی مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کرواتی رہے گی ۔ پہلے روز لڑکوں اور لڑکیوں کے رسہ کشی، ڈارٹ گیم، آرم ریسلنگ اور لڑکوں کے باسکٹ بال کے مقابلے ہوئے۔ رسہ کشی کے لڑکوں کے مابین مقابلوں میں شعبہ ایلیکٹرونک انجینئرنگ نے پہلی، کمپیوٹر سائنس نے دوسری اور سول انجینئرنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ رسہ کشی کے لڑکیوں کے مابین مقابلوں میں شعبہ ٹیلی کام انجینئرنگ نے پہلی، کمپیوٹر سائنس نے دوسری اور آرکیٹیکچر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے