لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کے لیے9 رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا۔ پنجاب حکومت نے سینئر پروفیسرز پر مشتمل 9 رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے جو5 روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم کو اسپیشل میڈیکل بورڈ کا کنوینئر بنایا گیا ہے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر غیاث الانبی طیب، پروفیسر ڈاکٹر ثاقب سعید، پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید، پروفیسر ڈاکٹر بلال ایس محی الدین کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عنبرین حامد، پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن، پروفیسر ڈاکٹر مونا عزیز اور ڈاکٹر خدیجہ عرفان خواجہ بھی میڈیکل بورڈ کے رکن ہوں گے۔ میڈیکل بورڈ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 29 صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لے گا اورنواز شریف کی میڈیکل کنڈیشن کے بارے میں اپ ڈیٹ کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے اپنے ایک سوشل میڈیا بیان میں میڈیکل بورڈ کا تفصیلی آرڈر شیئر کیا ہے۔
