English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رشید ڈی حبیب گالف, وحید بلوچ تیسرے روز بھی سرفہرست

کراچی : رشید ڈی گالف چمپئن شپ کے تیسرے روز گالفرز شاٹ لگاتے ہوئے

کراچی )اسٹاف رپورٹر)بینک الحبیب کے 11ویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ کا تیسرا رائونڈ کراچی گالف کلب کے سرسبز کورس پر کھیلا گیا۔ ہفتے کے روز بھی کراچی گولف کلب کے وحید بلوچ شاندار کھیل پیش کرکے لیڈرز بورڈ پر سرِفہرست رہے۔ وحید بلوچ نے اپنی مجموعی برتری 13 انڈر پار کر لی ہے۔ اب وہ ٹائٹل کے حصول سے تھوڑے ہی فاصلے پر ہیں۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے دفاعی چمپئن شبیر اقبال ترقی کرتے ہوئے حمزہ تیمور امین کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ دارالحکومت کے دونوں گولفر8،8 انڈر پار کا اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔انصر محمود 6 انڈر پار کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔ پروفیشنل کیٹگری میں آج 54 گولفرز نے حصہ لیا۔سینئر کیٹیگری میں کھیلنے والے 27 گولفرز میں سے جمخانہ کلب کے محمد اکرم 3 انڈر پار کے ساتھ سرِ فہرست ہیں۔ ایک انڈر پار کے ساتھ اصغر علی ان کا تعاقب کر رہے ہیں۔ کھیل کے اختتام پر اس کیٹیگری میں 17 نے گولفرز نے اگلے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔جونیئر پروفیشنل کیٹیگری میں 23 کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ جس میں لیڈر محمد ثاقب رہے جن کا اسکور 8 اوور پار تھا۔ جواد احمد 9 اوور پار کے ساتھ ثاقب کا تعاقب کر رہے ہیں۔80لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم والے ٹورنامنٹ کے فاتح کا فیصلہ آج فائنل رائونڈ میں ہوگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے