English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قطر نے سعودی ڈاکار ریلی کا ٹائٹل جیت لیا

القمر

جدہ(جسارت نیوز) قطر کے ناصر العطیہ نے سعودی ڈاکار ریلی سال 2022کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، اس کارنامے کے ساتھ انہوں نے تاریخ رقم کردی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق قطری شہری ناصر العطیہ نے سعودی ڈاکار ریلی کا چوتھا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، اس سے قبل وہ 2011، 2015 اور 2019 میں بھی ٹائٹل حاصل کر چکے ہیں۔سال 2022کے فائنل مقابلوں میں فرانس کے سباستین لوئب دوسرے جبکہ سعودی عرب کے یزید الراجحی تیسرے نمبر پر رہے۔ریلی کا ٹائٹل حاصل کرنے پر ناصر العطیہ نے کہا کہ آج کا احساس ناقابل یقین ہے میں بے حد خوش ہوں، میں نے چوتھا ٹائٹل اپنے نام کرکے فن ایری ونتن کے ساتھ اپنے ٹائٹلز کی تعداد برابر کرلی ہے اب میں 8 ٹائٹلز حاصل کرنے والے پیٹر ہینسل کا ریکارڈ توڑنا چاہوں گا۔ڈاکار ریلی 2022 کے آخری مرحلے کے دوران طائف می ایک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موت واقع ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے