English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا میں اسرئیل سے روابط کے خلاف مہم

القمر

مہم میں کانگریس کے ارکان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسے امریکی قانون کی حمایت میں ووٹ نہ دیں جواسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی حوصلہ افزائی کا موجب بنے اور ان ممالک کو سزا دیتا ہے جو اس کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور تحقیقی تعلقات قائم کرنے سے انکار کرتے ہیں۔ امریکی مہم برائے فلسطینی حقوق (یو ایس سی پی آر) نے اس مہم کی حمایت کی ہے ۔ تنظیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کانگریس کے ارکان سے کہا گیا ہے کہ ایوان میں پیش کیے گئے حالیہ بل میں ایسی زبان استعمال کی گئی ہے ، جو فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت سے متعلق اظہار رائے کی آزادی پر پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔ مسودہ قانون میں ایسی دفعات شامل ہیں جو ان تنظیموں کو سزا کا باعث بن سکتی ہیں جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدوں یا فلسطینیوں پر مظالم کی حمایت نہیں کرتی ہیں۔دوسری جانب امریکا میں فن کاروں نے بھی اسرائیل کا نسل پرست قرار دے دیا اور 40سے زائد فلمی شخصیات نے فلسطینیوں کا اظہار یکجہتی کیا۔ اس سلسلے میں اپنے ایک مکتوب میں فنکاروں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے انسانی حقوق کے لیے لڑ نے والے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے