English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی نے بگ بیش کھیلنے والے کرکٹرز کو واپس بلالیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلنے والے قومی کھلاڑیوں کو وطن واپس طلب کر لیا ہے۔

فخر زمان بگ بیش لیگ کی ٹیم برسبین ہیٹ کو مزید دستیاب نہیں ہوں گے۔ برسبین ہیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فخر زمان سمیت تمام کھلاڑیوں کو فوری واپس آنے کا کہا گیا ہے، کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کی تیاری کے لیے بلایا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کورونا پروٹوکول کی وجہ سے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا سے جلد واپس بلایا گیا ہے، کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے لیے بائیو سکیورببل میں 20 جنوری کو داخل ہونا ہے۔ جبکہ بائیو سکیور ببل سے قبل کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ بھی مکمل کی جائے گی۔

خیال رہے کہ شاداب خان آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ حارث رؤف، محمد حسنین، احمد دانیال اور سید فریدون بھی اب وطن واپس آرہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے