English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 شارع فیصل :تیزرفتاری کے باعث 3کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی:کراچی میں شاہراہ فیصل کارساز کے مقام پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، لاشوں اور زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شارع فیصل کارساز کے قریب تیز رفتاری کے باعث تین گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ تصادم کے بعد ایک کار پہلے کھمبے سے ٹکرائی اور پھر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کار سوار دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ارتضیٰ اور رافع کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑیوں کی رفتار تیز تھی جس کے باعث حادثہ ہوا،حادثے میں گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور کچھ دیر تک ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی، تاہم ٹریفک پولیس نے گاڑیاں ہٹانے کے بعد ٹریفک کو بحال کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے