English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن اور حکومت نے ملک کو گروی رکھا ،نصر اللہ چنا

القمر

 

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنا نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت نے مل کر ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا ہے ،غریب آدمی کا جینا مشکل کر دیا گیا ہے، سندھ کا سیاہ بلدیاتی قانون جمہوریت کے منافی ہے۔ یہ بات انہوںنے جماعت اسلامی کے تحت منعقد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا حکومت کو اگر اپوزیشن روکنا چاہتی تو ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے سے با آسانی روک سکتی تھی لیکن اس نے اپنا وہ کردار ادا نہیں کیا، صرف جماعت اسلامی اسمبلی میں آواز بلند کرتی رہی لیکن اپوزیشن نے ساتھ نہیں دیا عمرانی حکومت میں عوام کے لیے جو مسائل پیدا ہوئے ہیں غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے اس کی ذمے داری اپوزیشن پر بھی عائد ہوتی ہے۔ سندھ کا سیاہ قانون انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس پر جماعت اسلامی نے آواز اُٹھائی اور آج پورے سندھ کی عوام سمجھ گئی ہے کہ انھیں بلدیاتی قانون کے نام پر غلام بنانے کی سازش کی جارہی ہے اور سندھ میں اس کے خلاف آواز بلند ہونا شروع ہوگی ہے۔ انھوں نے کہا متحدہ سندھ اسمبلی میں ہونے کے باوجود خاموش ہے اس سے معلوم ہو گیا ہے کہ متحدہ کراچی سمیت سندھ کی عوام کی نہیں بلکہ اپنے مفادات اور کھائو پیواور مال بنائو کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا تبدیلی اور حقوق صرف قرآن وسنت کے نظام سے ہی حاصل ہو سکتے ہیں اور ہم قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے